ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا

موسم گرم اور خشک اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز پنجاب ‏ سندھ ‏ بلوچستان ‏ خیبرپختونخوا ‏ شہر لاہور ‏ ‏36 ڈگری ‏ مالاکنڈ ہزارہ ‏ کشمیر ‏ بارش برسنے کی پیشگوئی ‏ شدید گرمی ‏ پارہ 45 ڈگری ‏ تربت ‏ درجہ حرارت 49 ڈگری ‏ سکھر ‏ ملتان ‏ پشاور ‏ شہر قائد ‏ پارہ چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ ‏ محکمہ موسمیات ‏ ہوا کی رفتار مردان ‏ کوہاٹ ‏ بارش کی پیش گوئی ‏ سرگودھا راولپنڈی گوجرانوالہ گلگت بلتستان ‏ بادل برسنے کا امکان ‏
۱۰ جون, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۹ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک  رہے گا۔  پنجاب ، سندھ ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم  رہنے کا امکان ہے ۔

شہر  لاہور میں پارہ آج صبح ہی 36 ڈگری سے اوپر چلا گیا ،  کراچی میں بھی گرمی اور حبس کا زور برقرار  ہے جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔

ادھر مالاکنڈ، ہزارہ اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

جون میں سورج پورے جوبن پر  آگیا ، ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا راج ہے جس سے شہریوں کے چہرے مرجھا گئے، لاہور میں پارہ 45 ڈگری تک جانے لگا۔

بلوچستان کے علاقے تربت میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے علاقے سکھر میں 48 ، ملتان  47 اور پشاور میں درجہ حرارت 41 ڈگری  تک جانے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں پارہ  چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتارمیں کمی آئے گی۔

ادھرموسم کا حال بتانے والوں نے مالاکنڈ،ہزارہ ،مردان ،پشاور ،کوہاٹ میں چندمقامات پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ سرگودھا،راولپنڈی،گوجرانوالہ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی کہیں کہیں بادل برسنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز