ملک کے بالائی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے

ملک بالائی علاقے، زلزلے: لاہور 92 نیوز ‏‎ ‎‏ 92 نیوز ‏‎
۱۲ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۲ شام

لاہور(92 نیوز) ملک کے بالائی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، اسلام آباد، پشاور، سوات، مالاکنڈ،  شمالی وزیرستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

دیر بالا،صوابی،ایبٹ آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شانگلہ ، بونیر،مردان ، نوشہرہ، خیبرمیں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 251 کلومیٹر زیرزمین، مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا

تازہ ترین ویڈیوز