Sunday, March 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک کی سب بیماریوں کا علاج اس حکومت کو گھر بھیجنا ہے، مریم نواز

ملک کی سب بیماریوں کا علاج اس حکومت کو گھر بھیجنا ہے، مریم نواز
November 13, 2020
سوات (92 نیوز) ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ ملک کی سب بیماریوں کا علاج اس حکومت کو گھر بھیجنا ہے۔ لیگی رہنماء مریم نواز نے سوات میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا عوام کو ان کے حقیقی نمائندوں کے حوالے کرو، ملک میں فری اینڈ فیئر الیکشن کرائے جائیں، کہتا تھا 8 ارب میں میٹرو بس بناؤں گا، 126 ارب لگ گئے، منصوبہ مکمل نہیں ہوا۔ انہوں نے اداروں سے عمران خان کے پیچھے سے ہٹ جانے کا مطالبہ کردیا۔ کہتی ہیں ووٹ کو عزت دو کی تحریک نے دودھ کا دودھ پانی کا پانی کردیا۔ گلگت بلتستان میں جلسے دیکھ کر یہ سرجوڑ کر بیٹھ گئے، اِنہیں کہتی ہوں دھاندلی کرو گے تو پچھتاؤ گے۔ جلسے سے خطاب میں امیر مقام کا کہنا تھا حکومت نے ایک ہفتہ قبل سرکاری وسائل استعمال کرکے بھی ناکام جلسہ کیا، عوام اب جھوٹوں پر یقین نہیں کرتے۔ سوات میں ن لیگ کے جلسے میں مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب سمیت لیگی قیادت نے شرکت کی۔