Tuesday, March 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک کو لوٹنے والے سب ڈاکو اکٹھے ہو گئے ، وزیر اعظم

ملک کو لوٹنے والے سب ڈاکو اکٹھے ہو گئے ، وزیر اعظم
January 20, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والے سب ڈاکو اکٹھے ہوگئے، چوروں کا ٹولہ مل کر سڑکوں پر آ جاتا ہے، ان کی شکلیں دیکھیں تو یقین ہوگا ملک میں انقلاب آنا شروع ہو گیا۔

وزیر اعظم عمران خان  اپوزیشن پر برس پڑے ،  کہا کہ نواز شریف، شہبازشریف، اسحاق ڈار اور بیٹے عوام کے پیسے سے ارب پتی بن گئے،  مشرف اتنا طاقتور ہونے کے باوجود گھٹنے ٹیک گیا، فضل الرحمن این آر او کیلئے بلیک میل کر رہے ہیں، عوام کسی کی چوری بچانے کیلئے نہیں نکلیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی وزیر ستان میں جرگے  سے خطاب میں کہا کہ  پرویز مشرف پریشر برداشت نہیں کرسکے، دو دفعہ ڈاکوؤں کو این آر او دے دیا، حکومت اِنہیں این آر او نہیں دے گی۔