ملک نہیں چلاسکتے تو کتنوں کو ہتھکڑیاں لگائیں گے،مریم اورنگزیب کا رد عمل


مریم اورنگزیب ‏ رد عمل اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز پاکستان مسلم لیگ ن ‏ مرکزی ترجمان ‏ عرفان صدیقی ‏ ہتھکڑیاں ‏ چور دروازے ‏ علیمہ باجی ‏ این آر او ‏ قانون کی خلاف ورزی ‏ ایف آر جعلی ‏ وزیر اعظم مشیر برائے اطلاعات ‏ اطلاعات و نشریات ‏ ڈاکٹر فردوس ‏ ڈاکٹر فردوس عاشق ‏ فردوس عاشق اعوان
27 جولائی, 2019 5:57 شام

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے  عرفان صدیقی کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک نہیں چلا سکتے تو کتنوں کو  ہتھکڑیاں لگائیں گے ، کیوں چور دروازے سے علیمہ باجی کو این آر او دیا گیا؟۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگانے پر قانون کی خلاف ورزی ہوئی ، ایف آر جعلی بنائی گئی ، عرفان صدیقی کواس گھرکےمقدمے میں جیل بھیجاگیاجوانکا نہیں۔

وزیر اعظم کی مشیر  برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم اورنگزیب کے بیان پر فوری رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  قانون سب کیلئے برابر ہے، کرایہ داری سے متعلق قانون ن لیگ نے بنایا،       قانون کی حکمرانی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایف آئی آر منگوائی ہے دو طرفہ مؤقف کو سننا پڑے گا پھر معاملے کا پتہ لگے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز