Sunday, August 1, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ملک میں 46 لاکھ سے زائد لوگوں کی ویکسی نیشن کی جا چکی ، اسد عمر

ملک میں 46 لاکھ سے زائد لوگوں کی ویکسی نیشن کی جا چکی ، اسد عمر
May 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسد عمر کا کہنا ہے ملک میں 46 لاکھ سے زائد لوگوں کی ویکسی نیشن کی جا چکی۔ کوئی سائیڈافیکٹ سامنے نہیں آیا۔

اسلام آباد میں ماس ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔ سینیٹر کے 75 کاونٹرز پر 7 ہزار افراد کو یومیہ ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ تقریب کے مہمان خصوصی اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا وبا کے پھیلاؤ میں اضافہ تو رکا ہوا ہے پر وبا ابھی نہیں رکی۔ عوام سے گزارش ہے کہ ویکسینیشن کروائیں جبکہ ملکی سیاسی قیادت کو ویکسین لگوانے کی مہم کی قیادت کرنے کی اپیل کی۔  

انہوں نے بتایا کہ ساڑھے چار ہزار مریض اب بھی آکسیجن پر موجود ہیں۔ بندشوں میں نرمی کی جا سکتی لیکن مکمل ختم نہیں کی جا سکتیں۔

وفاقی وزیر نے سیاست پر بھی گفتگو کی۔ تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔