ملک میں کورونا پھر بڑھنے لگا، 4 افراد جاں بحق، 582 نئے کیسز رپورٹ


coronavirus
22 ستمبر, 2020 12:44 شام

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا ایک بار پھر بڑھنے لگا، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 582 نئے کیسز اور 4 اموات رپورٹ ہوئیں، 2 لاکھ 93 ہزار 159 مریض صحت یاب ہو گئے، ایکٹو کیسز کی تعداد 7 ہزار 303 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 582 نئے کیسز سامنے آئے۔ 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اموات کی  کل تعداد 6 ہزار 424 ہوگئی۔ ترجمان کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 159 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 7 ہزار 303  ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں  کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 886  ہوگئی ہے۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 243، پنجاب میں 98 ہزار 487، کے پی کے میں 37 ہزار 387، بلوچستان میں 14 ہزار 499، اسلام آباد میں 16 ہزار 207، آزاد جموں و کشمیر میں 2550 اور گلگت بلتستان میں 3513 ہے۔

گذشتہ روز سب سے زیادہ 36 ہزار 155 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 32 لاکھ 30 ہزار 472 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1912 ہے۔ جبکہ 868 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز