Sunday, June 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 83 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 83 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
May 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا وائرس سے مزید 83 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ روز کورونا کے ایک ہزار 531 کیسز سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار 751 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 97 ہزار 78 ، پنجاب میں 3 لاکھ 24 ہزار 589 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  26 ہزار 614 ، بلوچستان میں 23 ہزار 814 ، اسلام آباد میں 79 ہزار 27 ، آزاد کشمیر میں 18 ہزار 212 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 417 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 19 ہزار 467 اموات ہو چکی ہیں۔ 588 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں۔ 4 ہزار 805 مریض ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 5.06 فیصد رہی۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 71 ہزار 804 ہے۔ سندھ میں 19 ہزار 82 ، پنجاب میں 31 ہزار 743 ، خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 628 ، اسلام آباد میں 9 ہزار 153 ، گلگت بلتستان میں 94 ، بلوچستان میں ایک ہزار 209 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے ایک ہزار 895 فعال کیسز ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 ہزار 248 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔