Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک میں کورونا وائرس سے مجموعی تعداد 526 ہو گئی

ملک میں کورونا وائرس سے مجموعی تعداد 526 ہو گئی
May 6, 2020
 لاہور (92 نیوز) کورونا روز بروز اپنے وار تیز کرنے لگا۔ چوبیس گھنٹے میں اب تک کی سب سے زیادہ چالیس اموات ہوئی جبکہ مجموعی تعداد 526 ہو گئی۔ ایک دن میں مزید ایک ہزار انچاس کیسز رپورٹ ہوئے ، مریض 22 ہزار 550  ہو گئے۔ کمانڈ سنٹر کے مطابق پنجاب میں 8 ہزار420 اور سندھ میں 8 ہزار 189  افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 560 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، تعداد 8693 ہو گئی۔ 768 زائرین سنٹرز، 1926 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدیوں، 5917 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ عام شہریوں میں 560 نئے کیس سامنے آئے۔عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 3210 کنفرم مریض ہیں۔ ننکانہ 19، قصور 69، شیخوپورہ 38، راولپنڈی 497، جہلم 67، اٹک 38،چکوال 7، گوجرانوالہ 358، سیالکوٹ 310، ناروال 21، گجرات میں 245 شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق حافظ آباد 47، منڈی بہاوالدین 36، ملتان 109، خانیوال 7، وہاڑی 55، فیصل آباد 246، چینیوٹ 19، ٹوبہ 23، جھنگ 57، رحیم یار خان 78، سرگودھا میں 94 شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ میانوالی 21، خوشاب 17، بھکر 14، بہاولنگر 13، بہاولپور 25، لودھراں 22، ڈی جی خان 38، مظفر گڑھ 28، لیہ 7، ساہیوال 20، اوکاڑہ 25 پاکپتن میں 22 کنفرم مریض ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک کل 156 اموات، 3086 افراد صحت یاب، 25 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ اب تک کل 106927 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ عوام حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں۔