Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہزار 804 ہو گئی

ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہزار 804 ہو گئی
February 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس سے 32 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہزار 804 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 541 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 32 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 804 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 77 ہزار 482 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 57 ہزار 408 ، پنجاب میں 1 لاکھ 70 ہزار 222 ، کے پی کے میں 71 ہزار 728 ، بلوچستان میں 19 ہزار 35 ، اسلام آباد میں 44 ہزار 32 ، آزاد جموں و کشمیر میں 10 ہزار 101 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 93.9 فیصد رہی۔ اب تک 5 لاکھ 42 ہزار 393 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار 285 ہے۔ سندھ میں 12 ہزار 103 ، پنجاب 5 ہزار 604 ، کے پی کے میں 2 ہزار 31 ، اسلام آباد 1 ہزار 771 ، گلگت بلتستان 14 ، بلوچستان 101 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 661 فعال کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 41 ہزار 849 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 88 لاکھ 73 ہزار 741 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔