Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک میں کورونا سے مزید 40 جاں بحق، 2 ہزار 7 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا سے مزید 40 جاں بحق، 2 ہزار 7 نئے کیسز رپورٹ
January 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے۔ ایک دن میں 40 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پنجاب اور سندھ میں اموات سب سے زیادہ 2 ہزار 7 نئے کیسز سامنے آئے۔ ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ کے لگ بھگ جبکہ ایکٹو کیسز 33 ہزار 474 ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 7 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 40 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 598 تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار 517 تک پہنچ گئی جبکہ ایکٹو کیسز 33 ہزار 474 ہوگئے۔ سندھ میں 2 لاکھ 24 ہزار 4، پنجاب میں 1 لاکھ 44 ہزار 111 ، کے پی کے میں 60 ہزار 751، بلوچستان میں 18 ہزار 351، اسلام آباد میں 38 ہزار 970، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 451 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 879 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے اب تک 4 لاکھ 55 ہزار 445 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 474 ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 40 ہزار 898 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 70 لاکھ 43 ہزار 604 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

حکام کے مطابق گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر موجود نہیں۔ ملک بھر میں 631 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں جبکہ 2 ہزار 779 مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔