ملک میں ایک ماہ کے دوران مہنگائی کے بڑھنے کی شرح دو اعشاریہ پانچ فیصد رہی

۰۲ نومبر, ۲۰۱۸ ۵:۱۰ شام

کراچی (92 نیوز) ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک ماہ کے دوران مہنگائی کے بڑھنے کی شرح دو اعشاریہ پانچ فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر 2017 کی نسبت  2018 میں  مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 7 فی صد رہی۔

رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر گزشتہ سال کی نسبت مہنگائی پانچ اعشاریہ نو پانچ فی صد بڑھی۔ ایک سال میں گیس کی قیمت میں  105 فی صد اضافہ ہوا۔ ایک سال میں اخبارات 55 فی صد مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں بسوں کے کرائے 50 فی صد مہنگے ہوئے۔ ایک سال میں ڈیزل 34 فی صد اور مٹی کا تیل 31 فی صد مہنگا ہوا۔

ایک سال میں مرغی 28 فی صد مہنگی ہوئی اور ایک برس میں گیس کا سلنڈر 26 فی صد مہنگا ہوا۔

تازہ ترین ویڈیوز