ملک ظفر راں وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شامل

ملک ظفر راں
۲۳ فروری, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۹ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) ایم پی اے ملک ظفر راں نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر ایم پی اے ملک ظفر راں کا کہنا تھا کہ  سابق حکمرانوں کی پالیسی نے جنوبی پنجاب میں پسماندگی ، غربت اور محرومیوں کو جنم دیا ۔

ملک ظفر راں

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔

ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے ۔

تازہ ترین ویڈیوز