Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار 800 نئے کورونا کیسز رپورٹ

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار 800 نئے کورونا کیسز رپورٹ
January 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا سے مزید 58 افراد جاں بحق ہو گئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار 800 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 800 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 58 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 55 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار 11 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 36 ہزار 530 ، پنجاب میں 1 لاکھ 50 ہزار 316 ، کے پی کے میں 63 ہزار 824 ، بلوچستان میں 18 ہزار 622  اسلام آباد میں 40 ہزار 177 ، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 654 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 887 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 91.1 فیصد رہی۔ اب تک 4 لاکھ 76 ہزار 471 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 36 ہزار 513 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار 485 ہے۔ سندھ میں 18 ہزار 486 ، پنجاب 11 ہزار 14 ، کے پی کے میں 3 ہزار 686 ، اسلام آباد 1 ہزار 674 ، گلگت بلتستان 30 ، بلوچستان 322 اور آزاد کشمیر میں 273 ایکٹو کیسز ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 74 لاکھ 42 ہزار 84 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔