Monday, November 30, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ملک بھر میں کورونا کے وار تیز،مزید 16 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کورونا کے وار تیز،مزید 16 افراد جاں بحق
October 29, 2020 11:06 am

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے وار تیز ہو گئے ، مزید 16 مریض جان کی بازی ہار گئے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 908 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 908 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 16 افراد جان کی بازی ہار گئے  ،اموات کی  کل تعداد 6 ہزار 775 ہو گئی ،ترجمان  کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 638 تک پہنچ گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار 108 ہو گئی ہے  ،سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 765 ، پنجاب میں 1 لاکھ 3 ہزار 587  ،کے پی کے میں 39 ہزار 277  ،بلوچستان میں 15 ہزار 876  ،اسلام آباد میں 19 ہزار 454 ،آزاد جموں و کشمیر میں 3938 اور گلگت بلتستان میں 4211 ہے ۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 29 ہزار 449 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے  ،ملک بھر میں اب تک 43 لاکھ 76 ہزار 604 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ،735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں ،اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1884 ہے جبکہ 897 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

رابطہ کیجیے