Monday, January 18, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.59 فیصد ہوگئی

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.59 فیصد ہوگئی
December 5, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ پانچ نو فیصد ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق مثبت کیسز میں ایبٹ آباد کا پہلا، راولپنڈی کا دوسرا اور کراچی کا تیسرا نمبر ہے۔ کورونا کے 309 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اجلاس کے میں صحت حکام کی بریفنگ، بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ پانچ نو فیصد تک پہنچ گئی۔ ایبٹ آباد میں شرح سب سے زیادہ 17 اعشاریہ پانچ سات، راولپنڈی میں 15 اعشاریہ دو چھ۔، کراچی میں 14 اعشاریہ تین ایک اور حیدر آباد میں 12 اعشاریہ ایک تین تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کے مطابق، آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ دو چار، بلوچستان میں 10 اعشاریہ چار چھ، گلگت میں 3 اعشاریہ نو دو اور اسلام آباد میں 5 اعشاریہ دو سات فیصد ہوگئی۔ اِسی طرح خیبرپختونخوا میں مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ چھ اٹھ، پنجاب میں چار اعشاریہ ایک پانچ، سندھ میں دس اعشاریہ سات چار، پشاور میں 10 اعشاریہ چھ تین، سوات میں چار اعشاریہ تین ایک، کوئٹہ میں 6 اعشاریہ چار دو فیصد، میرپور میں مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ سات سات، مظفرآباد میں دس اعشاریہ چھ ایک فیصد ہوگئی ہے۔ گلگت میں کیسز کی شرح 5 اعشاریہ ایک فیصد ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق، ملک بھر میں کورونا کے 309 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، لاہورمیں 84،ملتان میں 45، راولپنڈی میں 20 اور فیصل آباد میں 3 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ کراچی میں 73، پشاور میں 45 اور اسلام آباد میں 39 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ حیدرآباد، کوئٹہ، میرپور، مظفرآباد اور گلگت میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں۔