ملک بھر میں کورونا کے ایک لاکھ 802 مریض صحت یاب


coronavirus in pakistan 2
۰۱ جولائی, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۱ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے ایک لاکھ 802مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں 91اموات ہوئیں ، 4133 نئے کیسز  بھی رپورٹ ہوئے ،ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 4395 ہوگئی، مجموعی کیسز بھی 2لاکھ 13 ہزار سے بڑھ گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار 133 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 470 تک پہنچ گئی۔

سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں مجموعی کیسز 84 ہزار 640 ہیں ، پنجاب میں 76 ہزار 262 ، خیبرپختونخوا 26 ہزار 598 ، اسلام آباد میں 12 ہزار 912 ، بلوچستان 10 ہزار 476 ، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 489 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1093 ہے۔

ایک دن میں مزید 91 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 4395 ہو گئی ، پنجاب میں سب سے زیادہ 1762 افراد ، سندھ میں 1377 ، خیبرپختونخوا 951 ،بلوچستان 121 ، اسلام آباد 128 ، گلگت بلتستان 26 اور آزاد کشمیر میں 30 افراد دم توڑ گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے پاکستان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 50 فیصد ہے، اب تک ایک لاکھ 802 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہو گئے ، ملک بھر کے 768 اسپتالوں میں 5 ہزار 50 مریض زیر علاج ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 418 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھر میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 5 ہزار 510 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.