Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر کا قہر ، ریکارڈ 135 اموات رپورٹ

ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر کا قہر ، ریکارڈ 135 اموات رپورٹ
April 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ہے۔ ریکارڈ 135 اموات رپورٹ ہوئیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چار ہزار 681 کیسز سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 34 ہزار 423 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 69 ہزار 840 ، پنجاب میں 2 لاکھ 55 ہزار 571 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  ایک ہزار 45 ، بلوچستان میں 20 ہزار 499 ، اسلام آباد میں 67 ہزار 491 ، آزاد کشمیر میں 14 ہزار 837 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 140 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 754 تک پہنچ گئی ہے۔ 504 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ 5 ہزار 56 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 9.73 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 76 ہزار 757 ہے۔ سندھ میں 6 ہزار 777 ، پنجاب میں 40 ہزار 824 ، خیبرپختونخوا میں 13 ہزار 90 ، اسلام آباد 12 ہزار 911 ، گلگت بلتستان میں 104 ، بلوچستان میں 845 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 2 ہزار 206 فعال کیسز ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 48 ہزار 92 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ 6 لاکھ 41 ہزار 912 مریض  مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔