Sunday, March 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 82 افراد جاں بحق ، اموات کی تعداد 9 ہزار 474 ہو گئی

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 82 افراد جاں بحق ، اموات کی تعداد 9 ہزار 474 ہو گئی
December 22, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 82 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کورونا سے اب تک اموات کی مجموعی تعداد 9 ہزار 474 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے ایک ہزار 704 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 82 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 9 ہزار 474 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 672 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 5 ہزار 484 ، پنجاب میں 1 لاکھ 32 ہزار 526 ، کے پی کے میں 55 ہزار 450 ، بلوچستان میں 17 ہزار 950 ، اسلام آباد میں 36 ہزار 416 ، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 15 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 831 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 89.2 فیصد رہی۔ اب تک 4 لاکھ 10 ہزار 937 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 40 ہزار 261 ہے۔ سندھ میں 20 ہزار 530 ، پنجاب 8 ہزار 728 ، کے پی کے میں 4 ہزار 452، اسلام آباد 5 ہزار 262 ، گلگت بلتستان 96 ، بلوچستان 363 اور آزاد کشمیر میں 830 ایکٹو کیسز ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 63 لاکھ 70 ہزار 704 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی کا اطلاق 22 اور 23 دسمبر کی درمیانی رات سے شروع ہو گا۔ برطانیہ سے آنیوالے مسافروں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی کا اطلاق ابتدائی طور پر 29 دسمبر تک نافذالعمل رہے گا۔