ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق


coronavirus in pakistan
29 ستمبر, 2020 9:23 دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید8افراد جاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار474 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 672 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ وبا کا شکار ہوکر 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 516 جبکہ اموات کی کل تعداد 6 ہزار 474 ہے ، 2 لاکھ 96 ہزار 340 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا کے  ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 702  ہوگئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 395 ہو گئی ہے ،پنجاب میں مریضوں کی تعداد 99 ہزار 292 ، خیبرپختونخوا  میں  37 ہزار 727 ، بلوچستان میں 15 ہزار 177 ،، اسلام آباد 16 ہزار 532 ، آزاد کشمیر 2663  ، گلگت بلتستان میں 3730 ہو گئی ۔

گذشتہ روز 32 ہزار 665 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے  جبکہ مجموعی طور پر 34 لاکھ 82 ہزار 206 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ،ملک کے مختلف اسپتالوں میں 684 مریض زیر علاج ہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز