قاتل وائرس مزید 5 زندگیاں نگل گیا ، اموات 19 ہو گئیں


ملک ، کورونا ، 1530 ، مریض ، زیرعلاج ، ہلاکتوں ، 15
۳۰ مارچ, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۹ شام

 لاہور (92 نیوز) قاتل کورونا وائرس 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 زندگیاں نگل گیا۔ اموات 19 ہو گئیں۔

ملک میں کورونا کے مریض 1625 ہیں۔ کمانڈ اینڈ کنڑول سنٹرکے مطابق پنجاب میں کیسز کی تعداد 638 ہو گئی۔ سندھ 508 ، خیبر پختونخوا 195 ، بلوچستان میں 144 مریض ہیں۔ گلگت بلتستان میں128 ، اسلام آباد 51 اور آزادکشمیر میں 6 کیسز ہیں۔ 28 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس نے اپنے پر مزید پھیلا دیئے۔ مزید اکتالیس افراد زد میں آگئے۔ مریض کی مجموعی تعداد چھ سو اڑتیس ہو گئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد سات ہے جبکہ پانچ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کی صورتحال کو ذخیرہ اندوزوں نے پیسہ بنانے کا ذریعہ بنا لیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں دال چنا ایک سو اٹھائیس روپے اضافے کی بجائے ایک سواسی روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔ دال مونگ تین سوبیس ، دال مونگ چھلکے والی دو سو اسی روپے کے حساب سے بیچی جارہی ہے۔ دال مسور ایک سو چھیاسٹھ اور دال ماش تین سو دس روپے فی کلوگرام کے ریٹ پر فروخت کی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر چوبیس گھنٹے کے دوران ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اکیس مقدمات درج کیے گئے۔

اس دوران شہری دفعہ ایک سو چوالیس کے دھجیاں بھی اُڑاتے رہے۔ لاہور شہر میں چوبیس گھنٹے کے دوران دفعہ ایک سوچوالیس کی خلاف ورزی پر آٹھ سو اٹھارہ مقدمات درج کیے گئے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.