ملک بھر میں کورونا مزید 13 زندگیاں نگل گیا، 641 نئے کیسز رپورٹ


ملک بھر ، کورونا ، 13 زندگیاں نگل گیا ، 641 نئے کیسز رپورٹ ، اسلام آباد ، 92 نیوز
17 اکتوبر, 2020 9:29 دن

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کے وار بدستور جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 13 مریض جاں بحق جبکہ 641 نئے کیسز ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 13 مریض جان ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 638 ہو گئی۔ ترجمان کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 640 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 174 ہے۔ گذشتہ روز 32 ہزار 465 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 452 ہو گئی ہے۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار 474 ، پنجاب میں 1 لاکھ 1 ہزار 425، کے پی کے میں 38 ہزار 565، بلوچستان میں 15 ہزار 644، اسلام آباد میں 17 ہزار 913، آزاد جموں و کشمیر میں 3398 اور گلگت بلتستان میں 4033 ہے۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 32 ہزار 465 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 40 لاکھ 41 ہزار 962 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1884 ہے۔ جبکہ 833 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز