Tuesday, March 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں کورونا سے 47 افراد جاں بحق ، ایک ہزار 745 افراد میں کورونا کی تشخیص

ملک بھر میں کورونا سے 47 افراد جاں بحق ، ایک ہزار 745 افراد میں کورونا کی تشخیص
January 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے 47 افراد جاں بحق ہو گئے۔ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 745 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 745 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 47 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 204 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 891 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 39 ہزار 186 ، پنجاب میں 1 لاکھ 52 ہزار 158 ، کے پی کے میں 64 ہزار 651 ، بلوچستان میں 18 ہزار 696 ، اسلام آباد میں 40 ہزار 548 ، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 753 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 899 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 91.3 فیصد رہی۔ اب تک 4 لاکھ 82 ہزار 771 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 916 ہے۔ سندھ میں 18 ہزار 411 ، پنجاب 10 ہزار 990 ، کے پی کے میں 3 ہزار 215 ، اسلام آباد 1 ہزار 673 ، گلگت بلتستان 32 ، بلوچستان 299 اور آزاد کشمیر میں 296 ایکٹو کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 35 ہزار 839 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 75 لاکھ 61 ہزار 977 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔