Sunday, May 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں پہلا روزہ ، گھروں میں سحری کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا

ملک بھر میں پہلا روزہ ، گھروں میں سحری کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا
April 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں آج پہلا روزہ ہے۔ گھروں میں سحری کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا۔ ہوٹلوں میں بھی لوگوں کا رش رہا۔

ملک بھر میں مساجد کی رونقیں بڑھ گئیں۔ کورونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ نماز تراویح کی ادائیگی کی گئی۔ ملک کی سلامتی اور کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

گزشتہ روز سعودی عرب، انڈونیشیا، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور افغانستان میں مسلمانوں نے پہلا روزہ افطار کیا تھا۔ متحدہ عرب امارات، لبنان، کویت، قطر، بحرین، عمان،مراکش، شام اور دیگر خلیجی ریاستوں کے مسلمانوں نے بھی پہلےروزے کی برکتیں سمیٹیں تھیں۔