Saturday, June 19, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے
May 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں نماز عید کا بڑا اجتماع فیصل مسجد جبکہ راولپنڈی میں لیاقت باغ میں ہوا۔ کورونا ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔ نماز عید کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا۔ جہاں نمازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فیصل مسجد میں نماز عید اسلامی یونیورسٹی کے پروفیسر طاہر حکیم نے پڑھائی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور۔سینیٹر فیصل جاوید نے نماز عید فیصل مسجد میں ادا کی۔

راولپنڈی میں نماز عید الفطر کا بڑا اجتماع لیاقت باغ میں ہوا۔ لیاقت باغ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ راشد شفیق نماز عید ادا کرنے آئے۔

جڑواں شہروں میں نماز عید کے دوران کورونا ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔ نمازیوں نے ماسک پہن کر نماز میں شرکت کی۔

شہر میں عیدگاہوں اور مساجد میں نماز عید کے اجتماعات کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ عید کے اجتماعات میں عالمی وبا کورونا سے نجات ، مقبوضہ کشمیر و فلسطین کے حوالے سے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

لاہور، کراچی، پشاور سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں کورونا ایس اوپیز کے تحت نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔ ملک کی سلامتی، خوشحالی، مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔