Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر نیشنل پاور کنٹرول سنٹر کی رپورٹ پاور ڈویژن کو جمع

ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر نیشنل پاور کنٹرول سنٹر کی رپورٹ پاور ڈویژن کو جمع
January 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر نیشنل پاور کنٹرول سنٹر نے رپورٹ پاور ڈویژن کو جمع کرا دی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غفلت برتنے والے مزید 2 ملازمین کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔ گریڈ 19 کے افسر معطل، گریڈ 17 کے افسر کو چارج شیٹ کر دیا گیا۔ دونوں افسران کی ڈیوٹی سوئچ یارڈ پر تھی۔ دونوں افسران نے ظاہر کیا کہ وہ بریک ڈاؤن کے وقت ڈیوٹی پر تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں وہ بریک ڈاؤن کے دوران واپس آتے دکھائی دیئے۔

 رپورٹ کے مطابق 9 جنوری کو رات 11 بج کر 41 منٹ پر 500 کے وی گدو شکار پور سرکٹ ون اور ٹو ٹرپ کر گئے۔ ساتھ ہی 500 گدو مظفر گڑھ اور گدو ڈی جی خان ٹرانسمشن لائن ٹرپ ہو گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلیک آؤٹ سے قبل سسٹم کی فریکوئنسی 49.85 تھی اور سسٹم مجموعی طور پر 10 ہزار 311 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا تھا۔ پانی سے 1257 میگاواٹ ، سرکاری تھرمل بجلی گھروں سے 983 میگاواٹ ، آئی پی پیز سے 8 ہزار 71 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی تھی۔ سسٹم کی بحالی کا عمل تربیلا ، منگلا اور وارسک پاور ہاؤسز سے شروع کیا۔ تربیلا اور منگلا انٹرلنک کے بعد سسٹم بحالی شروع ہو گئی۔ دس جنوری کو رات 7 بج کر 40 منٹ تک تمام ٹرانسیمشن عمل بحال کر دیا تھا۔