Thursday, May 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک بھرمیں طویل بریک ڈاؤن کے بعد بجلی بحال

ملک بھرمیں طویل بریک ڈاؤن کے بعد بجلی بحال
January 10, 2021

اسلام آباد ( 92 نیوز)ملک بھر میں طویل بریک ڈاؤن کے بعد بجلی بحال ہو گئی ۔ این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق تمام 500کے وی اور 220کے وی گرڈ اسٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز سے بجلی کی سپلائی شروع ہو گئی ہے۔

این ٹی ڈی سی کے مطابق 500کے وی جامشورواین کے آئی  (کراچی)  ٹرانسمیشن لائن سے کراچی کو بھی بجلی بحال کردی ۔

گدو سے ڈی جی خان، مظفر گڑھ اور رحیم یار خان کو بھی بجلی کی سپلائی جاری ہے۔

ادھر ابتدائی تحقیقات کے بعد گدو تھرمل پاور ہاؤس کے سات افسر معطل کر دیے گئے ۔ عمر ایوب کا کہنا ہے رات گیارہ بج کر اکتالیس منٹ پر گدو پلانٹ میں خرابی پیدا ہوئی، ایک سیکنڈ میں فریکوینسی گری اور سیفٹی سسٹم بند ہونا شروع ہو گئے۔