Thursday, November 26, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

ملک احمد خان کا چیئرمین نیب بارے بیان ان کی ذاتی رائے ہے ، مریم اورنگزیب

ملک احمد خان کا چیئرمین نیب بارے بیان ان کی ذاتی رائے ہے ، مریم اورنگزیب
May 25, 2019 10:16 pm

اسلام آباد ( 92 نیوز ) مسلم لیگ ن کی دوہری پالیسی یا چیئرمین نیب کے معاملے پر پارٹی تذبذب کا شکار ہے،مریم اور حمزہ دھڑوں کا الگ الگ بیانیہ سامنے آگیا،ملک احمد خان نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے استعفے کا مطالبہ کردیا،مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  معاملے پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے،حمزہ شہبازنےکہا چیئرمین نیب کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جانا چاہئے۔ مسلم لیگ ن کی ڈبل گیم یا الگ الگ بیانیہ،ایک طرف چیئرمین نیب کےمعاملے سے لاتعلقی تو دوسری طرف استعفے اور تحقیقات کے مطالبات کئے جا رہےہیں ۔ ن لیگی رہنما ملک احمد خان نے چیئرمین نیب  جاوید اقبال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا،یہ اعلان بھی کیا کہ سپریم کورٹ میں کیس دائر کریں گے۔ حمزہ شہبازکےقریب ترین سمجھےجانے والے  احمد خان کے بیان سے پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے لاتعلقی کا اعلان کیا اور کہا چیئرمین نیب کے استعفے کا مطالبہ اورقانونی کارروائی کا فیصلہ پارٹی کا نہیں،یہ ملک احمد  کی ذاتی رائے ہے،پارٹی کا باضابطہ موقف شہبازشریف بیان کرتے ہیں۔ احتساب عدالت کے باہر حمزہ شہباز نے کہا چیئرمین نیب کے معاملے فوری اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے،چیئرمین نیب کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں لیکر جانا چاہئے،عوام کو جاننا چاہئے کہ نیب احتساب کے نام پر سیاست کر رہا ہے۔ چیئرمین نیب کا معاملہ سامنے آنے پر شہبازشریف نے لاتعلق رہنے کا اعلان کیا تھا تاہم اسی روز سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے نیوز کانفرنس کرڈالی جس میں معاملے کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن کا مطالبہ کیا گیا۔ لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا میڈیا سیل دو دھڑوں میں تقسیم ہوگیا ہے، ایک دھڑے کو مریم نواز جبکہ دوسرے کو حمزہ شہباز اور سلمان کی سپورٹ ہے۔  مریم اورنگزیب،عظمیٰ بخاری مریم نواز کے دھڑے میں شامل ہیں جبکہ ملک احمد خان اور عطااللہ تارڑ کو حمزہ اور سلمان شہباز کی آشیرباد حاصل ہے۔

Contact Details