ملکی تاریخ کا سب سے بڑے ریلیف پیکیج کا آج سے آغاز ہو گا


ملکی تاریخ ، ریلیف پیکیج ، آج ، آغاز ، ایک کروڑ 20 لاکھ ، خاندانوں ، مستحقین ، وزیراعظم ، عمران خان
۰۹ اپریل, ۲۰۲۰ ۹:۲۲ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) ملکی تاریخ کا سب سے بڑے ریلیف پیکیج کا آج سے آغاز ہو گا ۔ ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو بارہ، بارہ ہزار ملیں گے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ خاندانوں کیلئے وزیراعظم عمران خان کے ریلیف پیکیج کے تحت رقم کی تقسیم آج  سے شروع ہو گی۔ مستحق خاندانوں میں اربوں روپے تقسیم  کیے جائیں گے۔

 ملکی تاریخ ، ریلیف پیکیج ، آج ، آغاز ، ایک کروڑ 20 لاکھ ، خاندانوں ، مستحقین ، وزیراعظم ، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے ایک کروڑ 20 لاکھ مستحق خاندانوں کو  بارہ بارہ ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ 144 ارب روپے ڈھائی ہفتوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ریلیف فنڈز میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہو گی۔ رقم بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ملے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں کو کورونا وائرس سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور کہا زیادہ لوگ جمع ہونے سے بیماری تیزی سے پھیلتی ہے۔ احتیاط نہ کی گئی تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کورونا وائرس سے صرف احتیاطی تدابیر کے ذریعے ہی بچا جا سکتا ہے۔ کورونا وائرس کے 85 فیصد مریض صحت یاب ہو جاتے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز