ملکہ کوہسار مری اور شمالی علاقہ جات میں برف باری کے سبب راستے مسدود

ملکہ کوہسار برف باری سیر و تفریح
۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۸:۲۹ دن

 مری (92 نیوز) ملکہ کوہسار مری اور شمالی علاقہ جات میں برف باری کے سبب راستے مسدود ہو گئے۔

راستے مسدود ہو جانے کے بعد ملک بھر سے سیاحوں اور برف باری کے شوقین افراد نے سیر و تفریح کیلئے جنوبی وزیرستان کا رخ کر لیا ہے۔ جنوبی وزیرستان میں برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے جس سے پہاڑی مناظر اور بھی حسین و دلکش ہو گئے ہیں۔

جنوبی وزیرستان میں کئی کئی فٹ برف پڑ چکی ہے لیکن پاک فوج کے 55بریگیڈ  مسلسل برف ہٹا کر سڑکوں کو آمد رفت کیلئے کھلا رکھے ہوئے ہے جس سے لوگوں کو یہاں آنے جانے میں کوئی دشواری نہیں ،اورمقامی سیاحوں کی بڑی تعداد برفباری سے محظوظ ہونے کیلئے  جنوبی وزیرستان پہنچ رہی ہے۔

مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جنوبی وزیرستان میں حسین  و دلکش نظاروں کی کوئی کمی نہیں ،حکومت تفریح کیلئے  آنے والوں کیلئے پکنک پوائنٹس بنائے تاکہ مقامی سیاح اس علاقے کے نظاروں سے محظوظ ہو سکیں اور مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں۔

تازہ ترین ویڈیوز