ملکہ میکسما کی شاہ محمود سے ملاقات، باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال


ملکہ میکسما، شاہ محمود، ملاقات، باہمی دلچسپی امور، تبادلہ خیال، اسلام آباد، 92 نیوز
۲۵ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۴ شام

اسلام آباد (92 نیوز) نیدرلینڈز کی ملکہ میکسما اہم دورے پر پاکستان میں موجود ہیں، نیدر لینڈ ز کی ملکہ میکسیما نے وزارت خارجہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں عوام کی اقتصادی بحالی اور سماجی معاشی ترقی کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیدرلینڈز کی ملکہ میکسما کے دورہ پاکستان کا مقصد مالیاتی خدمات پر پاکستانی عوام کی زندگیوں میں بہتری کا جائزہ لینا ہے۔ ملکہ میکسما نے دوران گفتگو کہا کہ پاکستان معاشی میدان میں ترقی کررہا ہے تا ہم ابھی مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق نیدرلینڈز کی ملکہ میکسیما 3 روزہ دورے پرپاکستان میں موجود ہیں، ملکہ میکسیما 6 رکنی وفد کے ہمراہ آج صبح پرواز ٹی کے 711 کے ذریعے اسلا م آباد پہنچیں، جہاں وزرات خارجہ اور ڈچ سفارتخانے کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز