Saturday, January 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملکہ برطانیہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد منظر عام پر آگئیں

ملکہ برطانیہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد منظر عام پر آگئیں
June 1, 2020

لندن ( 92 نیوز) لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ملکہ برطانیہ بھی منظر عام پر آگئیں ، شاہی محل نے کوئین الزبتھ کی گھڑ سواری کرتے ہوئے تصاویر جاری کردیں ۔

شاہی محل کی جانب سے جاری تصاویر میں 94 سالہ ملکہ الزبتھ کو گھڑ سواری کرتے دیکھا جاسکتا ہے ، وہ اپنے پسندیدہ گھوڑے بالمورل فرن پر سوار تھیں۔

ملکہ الزبتھ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اب ونڈسر کیسل میں منتقل ہوچکی ہیں ، ان کی کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے قبل آخری تصویر انیس مارچ کو بکنگھم محل سے روانگی کے وقت لی گئی تھی۔

لاک ڈاؤن کے دوران وہ اپنی سرکاری ذمہ داریاں ٹیلی فون کے ذریعے سرانجام دیتی رہیں۔