ملتان کی اماں بشیراں کے بھنے ہوئے چنے اور مونگ پھلی سب کی پسند

۰۸ نومبر, ۲۰۱۸ ۴:۳۶ شام

ملتان (92 نیوز) موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی مزیدار سوغاتوں کا بھی سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ ایسے میں بھنے ہوئے چنے اور مونگ پھلی کی تو کیا ہی بات ہے۔

لکڑیاں اٹھائے چلتی اماں بشیراں اپنے ٹھیے کی جانب رواں دواں ہے، جہاں اس نے بچوں اور بڑوں کے لیے مونگ پھلی اور چنے بھوننے ہیں، جنکی خوشبو ہی سب کو اپنی جانب متوجہ کر لیتی ہیں۔

لذت اور غذائیت سے بھرپور چنے اور مونگ پھلی جب تازہ بھونے جائیں تو بے حد لطف دیتے ہیں تبھی تو سکول سے واپسی پر بچے اماں بشیراں سے گرما گرم چنے لیکر خود بھی کھاتے اور گھر والوں کے لیے بھی لے جاتے ہیں

سردیوں میں نمک میں بھونے ہوئے چنے اور مونگ پھلی جسم کو حرارت پہنچانے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز