ملتان میں پی ڈی ایم کارکنوں کی ہنگامہ آرائی ، قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم پر قبضہ کرلیا

November 28, 2020
مشتعل افراد کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا ۔ ادھر وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے ملتان میں توڑ پھوڑ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔
وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ تشدد پر اکسانے اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کی نشاندہی کر لی، قانون حرکت میں آئیگا ۔
وزیر قانون نے کہا علی موسیٰ گیلانی کے بنگلے کی بجلی کاٹنے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ علی موسی گیلانی کے بنگلے کی بجلی کاٹنے کا الزام درست نہیں۔