ملتان میں فساد برپا کرنے کی کوشش کرنیوالوں کو قانون پکڑے گا، فردوس عاشق اعوان

November 28, 2020
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت عدالتی حکم کی خلاف ورزی کر رہی ہے ، قیادت پیچھے بیٹھ کر کارکنوں پر مقدمات بنوانا چاہتی ہے ، دو بچے ابو بچاؤ تحریک کیلئے عوام کے بچوں کو ایندھن بنا رہے ہیں ۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے حکومت ہر ممکن اقدام کر رہی ہے ، اپوزیشن قانون ہاتھ میں لے کر ریاست کی رٹ کو چیلنج کر رہی ہے ، اپوزیشن کی تحریک میں کوئی دم نہیں ، سب کچھ دھکے سے چل رہا ہے ۔
جب قانون حرکت میں آتا ہے تو پھر بڑے بڑے بہانے بناکر باہر بھاگ جاتے،میں کسی کی گرفتاری پر یہ کہنا چاہتی ہوں کہ جو قانون کہتا ہے وہی میں کہتی ہوں۔