Wednesday, April 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملتان میں بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرنیوالے ڈاکٹر اظہر کا چھوٹا بھائی جل کر جاں بحق

ملتان میں بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرنیوالے ڈاکٹر اظہر کا چھوٹا بھائی جل کر جاں بحق
January 29, 2021

ملتان (92 نیوز) قتل یا خود کشی؟، ملتان میں بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرنیوالے ڈاکٹر اظہر حسین کا چھوٹا بھائی بھی پر اسرار طور پر جل کر جاں بحق ہوگیا۔

ڈاکٹر سلیم نجی اسپتال میں فرائض انجام دے رہے تھے، پروفیسر ڈاکٹر سلیم ملک کی لاش گھر سے ملی۔ پولیس نے موت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان عامر خان نیازی نے 92 نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ بظاہر یہ کیس خودکشی ہے، اطلاع موصول ہوئی اس پر ہم نے فوری کارروائی کی۔ ابتدائی حالات و واقعات اور تحقیقات کے مطابق تو یہ خودکشی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ، پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں جلد ہی مزید تفصیل بھی سامنے آ جائے گی۔ پولیس اپنا کام کر رہی ہے، یہ قتل ہے خودکشی ہے یا کچھ اور، تحقیقات میں ہی پتہ چلے گا۔ تمام تر تفتیش میرٹ پر کی جائے گی۔