ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف


پی ایس ایل ، ملتان سلطان ، ٹاس ، جیت ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ، پہلے بیٹنگ ، فیصلہ ، ملتان ، 92 نیوز
۲۹ فروری, ۲۰۲۰ ۳:۵۰ شام

ملتان (92 نیوز) پی ایس ایل 5 کے 12 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دیدیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف رائلی روسو نے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری جڑدی۔

پی ایس ایل 5 کے 12 ویں میچ میں ملتان سلطان نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 199 رنز کا ہدف دیا۔

رائلی روسو نے 43 گیندوں پر پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین ناقابل شکست سنچری بنا ڈالی۔ کپتان شان مسعود نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز، نسیم شاہ، سہیل خان، محمد حسنین اور کٹنگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آج دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ اور پشاور زلمی کا جوڑ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پڑے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز