Monday, January 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملتان جلسہ ضرور ہوگا، گڑبڑ ہوئی تو ایف آئی آر عمران خان کیخلاف درج کرائینگے، رانا ثنا

ملتان جلسہ ضرور ہوگا، گڑبڑ ہوئی تو ایف آئی آر عمران خان کیخلاف درج کرائینگے، رانا ثنا
November 27, 2020

ن لیگی رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیاسی اور معاشرتی روایات کو روندا جا رہا ہے، ساری قیادت کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ مسلم لیگ ن ملتان جلسے کیلئے پی ڈی ایم کا بھرپور ساتھ دیگی۔

انہوں نے کہا کہ شمیم بیگم کے جنازے کے لئے ابھی تک کوئی اجازت نہیں دی گئی۔ پی ڈی ایم کا پہلا مرحلہ انتہائی پُرامن تھا۔ پُرامن جلسوں کو انہوں نے پر تشدد بنا دیا ہے۔ ملتان میں ہمارے پچاس یوسی چیئرمین گرفتار کیے گئے ہیں۔ ملتان میں کنٹینر لگا کر علاقے کو بند کر دیا گیا ہے۔

رانا ثنا بولے کہ حکومت کورونا کا بہانہ بنا کر اپوزیشن کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بلاول بھٹو کی کورونا کی رپورٹ پر یقین رکھتے ہیں۔ حکومت اگلے اڑھائی ماہ بھی پورے نہیں کرے گی۔ حکمران نفرت کی آگ میں جل رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف کی اسی سالہ والدہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، انتقامی کاروائیاں پوری قوم دیکھ رہی ہے یہ آگ لگے گی تو سب اس کی لپیٹ میں آجائیں گے۔

ن لیگی رہنماء کا مزید کہنا تھا شبلی فراز صاحب آپ کہتے تھے عوام نے بائیکاٹ کردیا ہے پھر کنٹینر کیوں لگا دیئے؟، کورونا کے خطرے کے باوجود عوام اس حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔ عوام جانتے ہیں کورونا ان سے کم خطرناک ہے۔