Saturday, January 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملتان انتظامیہ نے قلعہ کہنہ قاسم باغ کا کنٹرول سنبھال لیا، علی قاسم گیلانی جیل منتقل

ملتان انتظامیہ نے قلعہ کہنہ قاسم باغ کا کنٹرول سنبھال لیا، علی قاسم گیلانی جیل منتقل
November 29, 2020

انتظامیہ نے قلعہ کہنہ قاسم باغ کے راستوں پر کنٹینرز دوبارہ رکھ دیئے، کیٹرنگ والے بھی جلسہ گاہ سے اپنا سارا سامان لے گئے۔

زیرحراست علی قاسم گیلانی کا نشتراسپتال میں کورونا ٹیسٹ ہوا،جس کے بعد ایم پی او تھری کے تحت تیس دن کیلئے ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا گیا۔

پی ڈی ایم کے درجنوں کارکن بھی زیرحراست ہیں، ہنگامہ آرائی میں ملوث دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جانے لگے۔

دوسری جانب ملتان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث شہریوں نے اپوزیشن کے جلسے کو مسترد کر دیا، کہتے ہیں جلسے بعد میں بھی ہو سکتے ہیں لوگوں کی زندگیاں اہم ہیں۔