Sunday, June 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملتان، تحصیل صدر میں 2 مقامات پر گرینڈ آپریشن، 464 کنال زمین وا گزار

ملتان، تحصیل صدر میں 2 مقامات پر گرینڈ آپریشن، 464 کنال زمین وا گزار
February 13, 2021

ملتان (92 نیوز) پنجاب میں قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا، ملتان میں تحصیل صدر کے علاقے میں 2 مقامات پر گرینڈ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 25 کروڑ 44 لاکھ روپے مالیت کی 464 کنال زمین وا گزار کرا لی گئی۔

ملتان میں سرکاری زمین واگزار کروانے کے لئے پہلا آپریشن چک 5 کے ایم آر میں کیا گیا، قبضہ مافیا سے 406 کنال اراضی واگزار کرا لی گئی۔

دوسرا آپریشن چک 16 ایم آر میں کیا گیا، جس میں قبضہ مافیا سے 58 کنال زمین واگزار کرا لی گئی، جس کی مالیت 12 کروڑ 76 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

چک میں موجود 96 کنال سرکاری اراضی پر قائم غریب افراد کے گھروں کو نہیں گرایا گیا۔