ملائیشین وزیراعظم نے بھی مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کر دی


ملائیشین وزیراعظم ، مسئلہ کشمیر ، آوازبلند ، کولمبیا یونیورسٹی ،نیویارک،92نیوز
۲۷ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۳۸ شام

نیویا رک (92 نیوز) ترک صدر کے بعد ملائیشین وزیراعظم نے بھی مسئلہ کشمیر پر آواز بلندی کر دی، مہاتیرمحمد نے کولمبیا یونیورسٹی کے زیراہتمام ورلڈ لیڈرز فورم سے خطاب میں کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کا احترام کرے۔

ترک صدر کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار داد موجود ہے، اگر آپ اس قرارداد کی عزت نہیں کریں گے تو دیگر قرار دادوں کی عزت بھی نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کے ایشو پر اقوام متحد ہ کی قرار دادوں کی پاسداری کرے اس سے خطہ پرامن ہوگا۔

تازہ ترین ویڈیوز