ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان پہنچ گئے



ملائیشیا ، وزیراعظم ، مہاتیر محمد ، عمران خان
۲۱ مارچ, ۲۰۱۹ ۷:۵۵ شام

اسلام آباد (92 نیوز) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان پہنچ گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

 ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد کے نورخان ائیربیس پہنچے تو وزیر اعظم عمران خان نے خود معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

بچوں نے مہاتیر محمد کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ معزز مہمان کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ مہاتیر محمد کیساتھ اہم کاروباری شخصیات پر مشتمل وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔

ڈاکٹر مہاتیر محمد 23 مارچ کو یوم پاکستان  پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

مہاتیر محمد دورے کے دوران صدر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ون آن ون  اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں کریں گے۔ دونوں وزرائے اعظم مختلف صنعتوں کے چیف ایگزیکٹو افسران سے بھی خطاب کریں گے۔



تازہ ترین ویڈیوز