Saturday, December 5, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملائیشیا ، جاپان اور آسٹریلیا میں کرونا وائرس کے نئے مریض سامنے آگئے

ملائیشیا ، جاپان اور آسٹریلیا میں کرونا وائرس کے نئے مریض سامنے آگئے
January 30, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) کرونا وائرس کے پھیلاؤ نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ، ملائیشیا  ، جاپان اور آسٹریلیا میں وائرس کے نئے مریض سامنے آ گئے۔ آسٹریلیا میں 2 مریض صحت یاب ہو گئے، نیوزی لینڈ، سنگاپور اور انڈونیشیا نے بھی ووہان سے اپنے شہریوں کو نکالنے کا اعلان کر دیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے امریکی ادارے چین کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ کرونا وائرس نے پوری دنیا  کو خوف میں مبتلا کردیا، متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔ جاپان میں وائرس کے تین نئے کیسز سامنے آ گئے تینوں مریض گزشتہ روز ہی چین کے شہر ووہان سے وطن واپس پہنچے ہیں۔ ملائیشیا میں بھی وائرس کا آٹھواں کیس سامنے آ گیا ہے۔ متاثرہ خاتون چینی شہری ہے جبکہ اس کا خاوند بھی وائرس سے متاثر ہے۔ آسٹریلوی ریاست کوئینز لینڈ میں بھی پہلا کیس سامنے آ گیا ہے۔ 44 سالہ مریض چینی شہری ہے، جس کا تعلق صوبے ہوبئی سے ہے۔ نیوزی لینڈ، سنگاپور اور انڈونیشیا نے بھی ووہان سے اپنے اپنے شہری نکالنے کا اعلان کردیاہے۔ نیوزی لینڈ کے شہریوں کو ایئر نیوزی لینڈ کے ذریعے ووہان سے نکلنے پر پیسے ادا کرنے ہوں گے۔ سنگاپور کا طیارہ 92 شہری لے کر آج ووہان سےروانہ ہو گا۔  انڈونیشیا بھی جلد ہی ووہان سے اپنے شہریوں کو نکالے گا، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے شہریوں کو 14 دن تک الگ رکھا جائے گا۔ دوسری جانب امریکا کی ڈیلٹا ایئر لائن نے اپنی امریکا سے چین کیلئے براہ راست آدھی فلائٹس ختم کر دیں ہیں۔ ایئر کینیڈا نے بھی 29 فروری تک بیجنگ اور شنگھائی کیلئے اپنی تمام فلائٹس معطل کر دیں ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا امریکی اداروں نے چین میں کرونا وائرس کے حوالے سے مجھے تازہ بریفنگ دی ہے۔ ہمارے ادارے چین کیساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس دنیا کے بہترین ماہرین موجود ہیں، جو مسلسل اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

رابطہ کیجیے