مقبوضہ کشمیر کی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ، آرمی چیف

آرمی چیف ، جنرل قمر جاوید باجوہ ، لائن آف کنٹرول ، دورہ
۱۶ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۰۴ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا مقبوضہ کشمیر کی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ ایل او سی پر فائر بندی کی بھارتی خلاف ورزیوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو بھارتی فورسز کی جانب سے معصوم شہریو‍ں کو نشانہ بنانا، بھرپور جواب کی حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو بریفنگ میں بتایا گیا بھارتی فوج جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی بہادر عوام بھارتی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کر رہے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا مقبوضہ کشمیر کی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی چاہیے کوئی بھی قیمت ادا کرنا پڑے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا مقبوضہ جموں و کشمیر میں محصور کشمیری بہادری سے بربریت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ کشمیر اور کشمیریوں کیلئے ہر قیمت پر اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز