Friday, January 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وزیراعظم کے عالمی رہنماؤں سے رابطے

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وزیراعظم کے عالمی رہنماؤں سے رابطے
August 29, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وزیراعظم کے عالمی رہنماؤں سے رابطے جاری ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی صدر اور اردن کے شاہ کو فون کیے۔ عمران خان نے کہا بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر وزیراعظم عمران خان کا اردن کے شاہ عبداللہ اور فرانس کے صدرایمونئیل  میکرون سے  ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم نے دونوں سربراہان کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے تفصیلاً آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم  نے بتایا کہ  مقبوضہ وادی میں 5 اگست سے کرفیو نافذ ہے اور انسانی حقوق کی شدید پامالی کی جا رہی ہے ۔ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں جن سے خطے کے امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہیں ۔ اردن کے شاہ عبداللہ کا کہنا تھا مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے ۔ کشمیر کی صورتحال پر دیگر ممالک سے مشاورت کریں گے ۔ فرانسیسی صدر نے بھی مسئلے کے پُرامن حل پر زور دیا ۔ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ‏کویت کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا ۔