مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر امریکا کا اظہار تشویش، انسانیت سوز پابندیاں ہٹانے پر زور

مقبوضہ کشمیر ، صورتحال ، امریکا ، اظہار تشویش، انسانیت ، پابندیاں ، ہٹانے ، زور
۲۲ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۹ شام

 واشنگٹن (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر امریکا نے پھر اظہار تشویش کرتے ہوئے انسانیت سوز پابندیاں فوری ہٹانے پر زور دیا ۔

مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کی ہٹ دھرمی پر پوری دنیا تشویش کا اظہار کرنے لگی۔ امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کا بھی وادی کی تشویش ناک صورتحال پر شدید ردعمل سامنے آگیا۔

امریکی معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا 79 روز سے مقبوضہ کشمیر میں موبائل فون سروس، انٹرنیٹ بند ہے اور لوگ بدترین کرفیو میں زندگی گزار رہے ہیں۔

کمیٹی نے صورتحال پر اظہار تشویش کیا اور بھارت پر زور دیا کہ انسانیت سوز پابندیاں ختم کرکے فوری طور پر حالات نارمل کرے۔ انٹرنیٹ اور موبائل فون سمیت تمام سروسز مکمل بحال کی جائیں۔

خارجہ امور کمیٹی کے اجلاس میں مسلمانوں پر بھارت میں ہونے والے حملوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ رکن کانگریس بریڈشرمین نے کہا بھارت کو شہریوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

تازہ ترین ویڈیوز