مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر  نئی دہلی میں بھی احتجاج


مقبوضہ کشمیر خصوصی حیثیت نئی دہلی ‏92 نیوز بھارتی دارالحکومت ‏ جنتر منتر ‏ سول سوسائٹی ‏
07 اگست, 2019 10:14 دن

نئی دہلی ( 92 نیوز)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر  کا خصوصی درجہ ختم کیے جانے کیخلاف احتجاج کیا گیا۔

نئی دہلی کے علاقے جنتر منتر میں ہونے والے احتجاج میں  شہر بھر سے مختلف یونیورسٹیز کے طلبا  اور  سول سوسائٹی کے افراد شریک ہوئے ۔

اس موقع پر شرکا نے  مودی حکومت کے اقدام  کی مذمت کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی ،اُن کا کہنا تھاکہ  آرٹیکل 370 بھارت اور مقبوضہ کشمیر  کے درمیان  معاہدہ تھا جسے  غیر آئینی انداز میں ختم کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس یکطرفہ فیصلے کو فوری منسوخ کیا جانا چاہیے ،شرکا نے خبردار کیا  کہ اس اقدام سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا بلکہ  بھارتی مسلمانوں کو  ہراساں کیے جانے کے واقعات میں شدت آئے گی ۔

تازہ ترین ویڈیوز