مقبوضہ کشمیر کو محصور ہوئے پچھہتر روز ہو گئے


مقبوضہ کشمیر ، کرفیو ، 126 دن
۱۸ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۹ دن

سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کو محصور ہوئے پچھہتر روز ہو گئے۔ بھارت کی بدترین ریاستی دہشتگردی بھی کشمیریوں کا حوصلہ پست کرنے میں ناکام ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی مزاحمتی یوتھ لیگ کی اپیل پر آج سری نگر میں اقوام متحدہ کے دفتر کی جانب مارچ کیا جائے گا جس میں کشمیریوں کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔

قابض انتظامیہ نے سری نگر میں دو روز قبل گرفتار کی گئی تیرہ کشمیری خواتین کو رہا کردیا ہے جن میں سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی ہمشیرہ اور صاحبزادی بھی شامل ہیں۔ ان خواتین کو میڈیا کے سامنے پیش نہ ہونے کی شرط پر رہا کیا گیا ہے۔

مودی حکومت کے آرٹیکل تین سو ستر کو ختم کرنے کے خلاف بھارت میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ احمد آباد میں سول سوسائٹی کی جانب سے مشعل بردار مارچ کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پوسٹرز تھام رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز