مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی قوم نے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا ، صدر آزاد کشمیر


مقبوضہ کشمیر ، پاکستانی ، قوم ، مثالی ، اتحاد ، مظاہرہ ، صدر آزاد کشمیر
۰۶ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۴۰ شام

 مظفرآباد (92 نیوز) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی قوم نے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان  سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں 8 رکنی پارلیمانی وفد نے ایوان صدر مظفرآباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں اور لائن آف کنٹرول پر تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سردار مسعود خان نے مظفرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اقوام متحدہ سے شکوہ کیا کہ ایک مہینے سے زیادہ وقت گزر چکا مگر اقوام متحدہ اور ہیومن رائٹس خاموش ہے ۔ خطے کے امن کو لاحق خطرات دور کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہندوستان جنگی جنون سے باز رہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کے قراردادوں کے مطابق ہونی چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کی تیاری ہو رہی ہے۔ عالمی برادری قتل عام کے منصوبے کو رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا بلوچستان کے عوام کی طرف سے  کشمیری عوام کے لیے یکجحتی کا پیغام لیکر آئے ہیں۔ ، بلوچستان کے تمام جماعتیں کشمیریوں کے ساتھ متحد ہو کر کھڑے ہیں۔  بلوچستان کے لوگ ہر فورم پر کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھائینگے۔

تازہ ترین ویڈیوز