Friday, December 4, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا17ہواں روز،ایک اور بے گناہ شہید کردیاگیا

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا17ہواں روز،ایک اور بے گناہ شہید کردیاگیا
August 21, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 17 روز ہوگئے ، کشمیریوں کے حوصلے پست نہ ہوسکے، بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیاں مزید عروج پر ہیں ، ضلع بارہ مولا میں ایک نوجوان کو شہید کردیا گیا جب کہ گھر گھر تلاشی کے دوران وادی بھر سے مزید چالیس کشمیریوں کو حراست میں لے لیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرفیو کو سترہ روز ہوگئے، قابض فورسز کے مظالم سر چڑھ کر بولنے لگے، وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن پھر سے شروع ہوچکا ہے جس کے دوران ضلع بارہ مولا میں نہتے نوجوان کو شہید کردیا گیا۔ پلوامہ میں بھارتی آپریشن کے خلاف سیکڑوں کشمیری احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل آئے، جنہیں منتشر کرنے کیلئے قابض فورسز نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا، پیلٹس اور آنسو گیس کے شیل لگنے سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔ وادی میں مسلسل پابندیوں کی وجہ سے اشیائے ضروریہ ختم ہوچکی ہیں ۔ شوگر، دمے کے مریضوں کو زندگی بچانے کی ادویات تک نہیں مل رہیں۔ بھارتی حکام نے وادی میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا  مگر والدین نے پابندیوں میں بچوں کو سکول بھیجنے سے انکار کردیا۔ قابض فورسز نے سری نگر سے مزید چالیس کشمیریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

رابطہ کیجیے